آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری۔
سال رواں اب تک فورس کی ویلفیئر پر 43 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کو اورانکے بچوں کو علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال رواں اب تک فورس کی ویلفیئر پر 43 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے،۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کے اے ایس آئی محمد فیصل اعوان کو کینسر کے علاج کیلئے 12 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ پاکپتن کے کانسٹیبل محمد اشرف کو بیٹی کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل محمد زبیر کو چار سالہ بیٹے عادل زبیر کے بلڈ کینسر علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل احمد عثمان کو ایک سالہ بیٹی فجر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 55 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل ممتاز علی کو 07 سالہ بیٹے محمد ابوبکر کی سماعت کے علاج کیلئے 28 ہزار 200 روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین میری فیملی ہیں، کسی اہلکار یا اسکے اہل خانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر223)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 5, 2024