وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹریفک کی روانی سے شہریوں کو آسانی فراہم کرنیکا عزم

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹریفک کی روانی سے شہریوں کو آسانی فراہم کرنیکا عزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ٹریفک امور کی بہتری کے لئے اجلاس۔
 سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں، آئی جی پنجاب
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر نگرانی شاہرات پرٹریفک کی روانی سے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کیلئے پنجاب پولیس سرگرم عمل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ٹریفک امور کی بہتری کے لئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر موجود تھے جبکہ پنجاب بھر کے تمام ضلعی ٹریفک افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ ٹریفک ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ  میں گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے تجاویز زیر غور آئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور تجاوزات کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے فوری ہٹایا جائے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک پولیس کو شاہراہوں پر اپنی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا ہو گا،سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی روانی بہتر، عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ کریں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ  سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں اور ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ شہریوں کو ڈیجیٹل ٹریفک ایپلی کیشن بارے موثر آگاہی دے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ریڑھی بان مقرر کردہ مخصوص مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ ٹھیلے ہرگز نہ لگائیں، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اجلاس میں کہا کہ ٹریفک لائسنسنگ کو 15 سالوں کے مقابلے میں گذشتہ سال 90 فیصد بڑھایا گیا ہے اور الیکٹرک ڈرائیونگ اور آن لائن لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر222)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 5, 2024