پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایک اور اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایک اور اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی۔ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے سعودی عرب مفرور ہونے والے ایک اور اشتہاری مجرم کوگرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیاہے۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مجرم اشتہاری شاہد ضلع راجن پور صدر پولیس کو 2022 سے مطلوب تھا، مجرم اشتہاری شاہد ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا،مجرم اشتہاری کو سعودی عرب پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے  بیرون ملک سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر221)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 5, 2024