پنجاب بھر میں ماڈل ویمن پولیس سٹیشن بنائے جائینگے، آئی جی

Mar 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن آفس کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن میں تزنین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے دفتر کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سینئر افسران ہمراہ تھے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کاموں میں پیش رفت بارے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں ماڈل وویمن پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماڈل ٹاؤن میں وویمن پولیس سٹیشنز کے قیام کے حوالے سے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تھانوں کے بعد ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں، پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے ۔ 

(روز نامہ پاکستان)

****************