خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے، سیدہ شہر بانو

Mar 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے خواتین کے تحفظ کیلئے حالیہ اقدامات اور پولیس فورس کے عزم بارے خصوصی پیغام میں کہا کہ عورت پر ظلم اب نہیں ، خواتین پر کسی بھی نوعیت کے جرم ، امتیازی سلوک ، تشدد یا حقوق کو صلب کرنے کی اجازت اب نہیں ۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے کہا کہ طالبات، ورکنگ ویمن ، گھریلو خواتین ، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سب خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے مزید کہا کہ صنفی جرائم میں ملوث سفاک ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے اے ایس پی سیدہ شہربانو نے مزید کہا کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں ۔

(روز نامہ پاکستان)

***************