امیر بالاج ٹیپو قتل کے منصوبہ ساز سمیت 2 ملزم گرفتار

Mar 03, 2024

اہور (مدثر حسین سے )پولیس نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ماسٹر پلان کا سراغ لگاتے ہوئے دو مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا،جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو نئے ڈی آئی جی سی آئی اے نے تبدیل کر دیا ۔  انویسٹی گیشن ٹیم نے 2مرکزی ملزموں ہارون اور علی اصغر کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ہارون شوٹر اور علی اصغر اس قتل کا ماسٹر پلانر تھا،حملے کے وقت موقع پر پانچ ملزمان موجود تھے ، دو شوٹر تھے جن میں ہلاک ہونے والا مظفر اور فرار ہونے والا ہارون شامل ہیں،پلان کے مطابق امیر با لاج کو قتل کرنے والے شوٹر وں کو بھی تین اور شوٹروں نے قتل کرنا تھا، ذرائع کے مطابق امیر با لاج کو قتل کرنے کیلئے اسلحہ اور ویگو ڈالہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ نے دیا تھا، واقعہ کی منصوبہ بندی علی اصغر نے کی کہ کس طرح امیر بالاج کو قتل کرنا اور کیسے فرار ہونا ہے ، 6 ملزموں کو پولیس گرفتار کرچکی ، پہلے احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل اور احمد شامل گرفتار ہو چکے ،دوسری جانب ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تبدیل کر دیا ،ایس پی انویسٹی گیشن صدر مستنصر عطا باجوہ کی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق ،ڈی ایس پی محمد علی بٹ کی جگہ ڈی ایس پی معظم کو شامل کیا گیا ہے ، عمران کشور کا کہنا ہے کہ اس کیس کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے ۔

(روز نامہ دنیا)

****************