لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پوری طرح متحرک ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچرز کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں پتنگ بازی سے کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی ہو گی آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کی جان لیوا سرگرمی میں ہرگز ملوث نہ ہونے دیں ترجمان پنجاب پولیس نے وضاحت کی کہ ضلع قصور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی سے کسی قسم کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ڈی پی او قصور نے کہا کہ ضلع قصور میں گزشتہ روز 42کے قریب پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں سینکڑوں تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئیں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ۔
(روز نامہ پاکستان)
******************