Mar 02, 2024
اسلام آ باد (آئی این پی )سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اے ایس پی شہربانو نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان سعودی سفارت خانہ کے مطابق اےایس پی شہربانو اوراہلخانہ شاہی مہمان ہوں گے،شہربانو اوراہلخانہ کےشاہی مہمان کی حیثیت سےدورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔ سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہورواقعے میں شہربانو نے بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،سعودی سفیر نےنوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سفارتخانے مدعو کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
******************