لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق سال رواں کے دوران فورس کی ویلفیئر پر 42 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ تمام کیٹیگریز میں 5 ہزار 800 سے زائد ملازمین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ پولیس ملازمین اور شہدا کی بیٹیوں کو شادی گفٹ کے طور پر 09 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈ دیئے گئے جبکہ پولیس ملازمین کے بچوں کو 19 کروڑ 53 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد سکالرشپس دئیے گئے۔اسی طرح طبی مالی امداد کی کیٹیگری میں 05 کروڑ 18 لاکھ 05 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ تدفین کے اخراجات کی مد میں فورس کو 01 کروڑ 40 لاکھ روپے دئیے گئے آخری بنیادی تنخواہ کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کو 03 کروڑ 96 لاکھ اور 56 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے گذارا الاؤنس کیٹیگری میں فورس کو 3 کروڑ 55 لاکھ اور 55 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
********************