Mar 02, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی پولیس نے ملزم حسن کو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق، ملزم حسن لطیف نی گزشتہ شب فتح شاہ کے علاقہ میں شہباز نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم حسن کو شہباز پر سرکاری زمین پر بنائی اس کی کوٹھی کو انتظامیہ ذریعے مسمار کروانے کا شک تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے ملزم کے ممکنہ بیرون ملک فرار پر ای سی ایل کو لیٹر لکھاتھا اورپولیس ٹیم نے ملزم کو واردات کے 5 گھنٹے کے قلیل وقت میں ائیر پورٹ سے گرفتار لیا ملزم حسن لطیف کو پابند سلاسل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
********************