آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس آمد،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس آمد،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان سے ملاقات،
09 مارچ کو صدارتی انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی انتظامات زیر غور آئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی، دوران ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا، صوبہ پنجاب میں پرامن الیکشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 09 مارچ کو صدارتی انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی انتظامات زیر غور آئے،
آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو صدارتی انتخابات کے دوران بھرپور سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ 09 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عام انتخابات کے دوران آزاد اور محفوظ ماحول میں الیکشن کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے، الیکشن کمیشن، آر اوز دفاتر اور عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا، پنجاب پولیس مستقبل میں بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر220)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 4, 2024