آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، کچہ ایریاز میں پولیس چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن بارے پیش رفت کا جائزہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، کچہ ایریاز میں پولیس چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن بارے پیش رفت کا جائزہ
کچہ کے علاقے میں پنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں کی تعمیر و مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبائی سرحدوں پر پنجاب پولیس کی چیک پوسٹیں ڈاکوؤں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے خلاف فرنٹ لائن دفاع ہیں، کچہ کے علاقے میں پنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں کی تعمیر و مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں نے کچہ کے علاقے سے جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا، راجن پور میں 21 چیک پوسٹیں اور 02 بیس کیمپ پر تعینات جوان سارا سال شہریوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دریائی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس جوان شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے، پنجاب پولیس نے گذشتہ سال 61 ہزار 500 ایکڑ سے زائد علاقہ جرائم پیشہ افراد سے کلیئر کروایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کی سرحدی پولیس چیک پوسٹوں کو ہیومن ریسورس، جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کچہ ایریاز میں پولیس چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن بارے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، آر پی اوز بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان نے آئی جی پنجاب کو چیک پوسٹوں پر جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بارڈر چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیراور اے آئی جیز اجلاس میں موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر219)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 4, 2024