وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پولیسنگ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پولیسنگ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کا دورہ، زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پولیسنگ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور ایس ایس آپریشنز علی رضا نے آئی جی پنجاب کو زیر تکمیل کام بارے بریف کیا۔
آئی جی پنجاب نے عمارت کے مختلف حصوں میں جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تکمیل کام کو اعلی اسٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم  دیا۔ اس موقع پر سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی رپورٹنگ اور تدارک کیلئے خصوصی سنٹر قائم کرنے پر اظہار خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سنٹر فار پبلک سیفٹی میں شہریوں کو بہترین ماحول میں جدید پولیسنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقررہ ٹائم لائن سے قبل تمام تعمیراتی کام کو مکمل کروائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، ایس ڈی پی او گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر218)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 4, 2024