آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے ہیروز کی ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے ہیروز کی ملاقات،
ایس ایچ او اچھرہ بلال عرابی، اے ایس آئی ساجد مجید، کانسٹیبل عثمان کا نام آئی جی گیلنٹری ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
کانسٹیبلز عدنان، شہزاد، شہریار، افتخار، نقاش، نوید، عظمت کا نام فرض سے بڑھ کر بہادرانہ کردار ادا کرنے والوں میں شامل، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اچھرہ واقعہ میں پولیس کی بروقت کاروائی اور دانشمندانہ ہینڈلنگ سے ملک ایک بڑے سانحہ سے محفوظ رہا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اس واقعہ کی بدولت بغیر تحقیق انتہا پسندانہ ردعمل ظاہر کرنے کے حوالے سے عوام میں شعور بھی اجاگر ہوا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ہر قسم کی شدت پسندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، تشدد کرکے جان لینے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں سمیت پوری ٹیم نے بروقت ریسپانڈ کرکے خاتون کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اچھرہ واقعہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بہادر افسران کے نام سی پی او والز پر لکھے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھرہ واقعہ کے ہیروز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھرہ واقعہ میں جانیں خطرے میں ڈال کر خاتون کی جان بچانے پر پوری ٹیم کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی ارتضی کمیل، اے ایس پی شہربانو نقوی، ایس ایچ اوز، ڈولفن سکواڈ ٹیم سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب نے اچھرہ واقعہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایچ او اچھرہ بلال عرابی، اے ایس آئی ساجد مجید، کانسٹیبل عثمان کا نام آئی جی گیلنٹری ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا، کانسٹیبلز عدنان، شہزاد، شہریار، افتخار، نقاش، نوید، عظمت کا نام فرض سے بڑھ کر بہادرانہ کردار ادا کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی ڈسپلن شائستہ ندیم، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ڈی پی او گلبرگ سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر217)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Monday, March 4, 2024