آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دفاتر کے دورے

Mar 01, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورپولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن اور انفرا سٹرکچرڈویلپمنٹ کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور کے دفاتر کے دورے کئے اورآپس روم، خدمت مرکز اور ٹریفک پولیس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بریفنگ دی،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے آئی جی پنجاب کو ٹریفک پولیس دفتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جدید تقاضوں کے مطابق دفاتر کی اپ گریڈیشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او آفس کو جدید سہولیات اور وسائل سے آراستہ کرکے اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جدید انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی سے شہریوں کو سروس ڈلیوری کا عمل مزید تیز ہوگا۔۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسنگ کا عمل مزید آسان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو میرٹ کے مطابق ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی،  ایس ایس پی آپریشنز علی رضا اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے.

(روز نامہ خبریں)

*****************