Mar 01, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی قیادت میں پولیس نئے جوش اور ولولے سے عوامی خدمت یقینی بنارہی ہے اور نگہبان رمضان پیکج پروگرام کو پنجاب پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کریگی۔ پنجاب پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس مزید تیزی سے مکمل ہونگے۔ خواتین بچوں کیساتھ زیادتی، تشدد کے کیسز میں تاخیر نا قابل برداشت، سینئر افسران خود فالو اپ لیں، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اینٹی رائٹ فورس کو جدید ٹریننگ، وسائل کیساتھ پنجاب کانسٹیبلری کی سپرویژن میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عثمان انورنے جلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ تھانوں کے فرنٹ اینڈز اپ گریڈ کرنے کے بعد اب بیک اینڈز بھی بہتر بنائیں گے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*********************