پنجاب پولیس کا پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں قانون شکن گرفتار

پنجاب پولیس کا پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں قانون شکن گرفتار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال  اب تک اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3045 مقدمات درج، 2770 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے ہیں ان ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 10 ہزار 464 پتنگیں، ہزاروں چرخیاں و دھاتی ڈور بھی برآمد ہوئی ہیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ کے 550 مقدمات درج، 554 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 13198 پتنگیں، 3932 چرخیاں، دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔   
 
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے 521 مقدمات درج کرتے ہوئے 495 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ تمام اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے 7798 مقدمات درج ہوئے اور 6263 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ان ملزمان کے قبضے سے 337 کلاشنکوف،  574 رائفلیں، 666 بندوقیں، 6436 پسٹل، 86 کاربین اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ لاہور میں ہوائی فائرنگ کے 06 مقدمات درج کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور میں ناجائز اسلحہ کے 2117 مقدمات درج اور 1767 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 149 رائفلیں، 30 کلاشنکوف، 72 بندوقیں، 1814 پسٹل، 13 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کائٹ فلائنگ اور اسلحہ کی نمائش پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائیں ۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر212)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Sunday, March 3, 2024