آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ بارے اہم ویڈیو پیغام،
پنجاب پولیس نے ایک سال میں 200 کروڑ روپے سے زائد فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے، ویلفیئر فنڈز 200 کروڑ روپے سے بڑھا کر 500 کروڑ روپے کر دیئے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈ بارے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس فورس میں کانسٹیبلز سے آئی جی تک تمام فورس اپنی تنخواہ کا 03 فیصد ویلفیئر فنڈ میں کٹواتی ہیاور ویلفیئر پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے حاصل آمدنی فورس کی فلاح و بہبود پر پر خرچ کی جاتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک سال میں 200 کروڑ روپے سے زائد فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے اور اب ویلفیئر فنڈز 200 کروڑ روپے سے بڑھا کر 500 کروڑ روپے کر دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ 7.5 ارب روپے سے بڑھا کر الحمدللہ 12.6 ارب تک لے گئے ہیں، میڈیکل اور سکالرشپ کے سالہا سال پرانے زیرالتوا کیسز بھی کلیئر کئے گئے، 85 کروڑ روپے کی ریکارڈ رقم پولیس ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ کی مد میں دی گئی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملازمین کے تدفین اخراجات، ان کے بچوں کے شادی گفٹ کی رقم دگنا کر دی گئی ہے، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر بلز کی درخواست دینے سے رقوم کی ادائیگی تک کا تمام عمل اب آن لائن ہے، ویلفیئر دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نئے کالجز، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فارن سکالرشپ کا آغاز ہو چکا، مختلف یونیورسٹیز وظائف کی مد میں 10 کروڑ روپے کے سکالرشپ دے رہے ہیں، پولیس افسران اور ملازمین کے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے بچوں کو کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کے وقت لیپ ٹاپ بھی دیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ کی طرح اس سال بھی فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروائیں جائے گی، پنجاب بھر میں ویلفیئر کے 41 نئے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک کی حفاظت، دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں اور غنڈوں سے بچانا ہے، گولی کا جواب صرف گولی، گالی کا جواب گالی کی بجائے بہتر سروس ہوگا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر210)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, March 2, 2024