وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی
پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پولیس میثاق سنٹرز کے قیام سے اب تک 40 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں، آئی جی پنجاب
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، دوران ملاقات پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاسٹر عمران افضل، شوکت عاشق، کلیم یونس، غلام رسول و دیگر وفد میں شامل تھے۔وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ پنجاب اقلیتوں کے حوالے سے محفوظ ترین صوبہ ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے میثاق سنٹرز کے قیام سمیت پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اقلیتوں کے تمام مقدس پروگراموں، مذہبی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، پولیس میثاق سنٹرز کے قیام سے اب تک 40 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ سانحہ کے بعد پنجاب پولیس نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا، میثاق سنٹرز کا مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا مسیحی افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا انتہائی اہم حصہ ہیں، اقلیتی کمیونٹی کے پولیس افسران اور اہلکار پنجاب پولیس میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور قنے ایک دوسرے کے ساتھ سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر209)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
*************************

Press Release Date:
Saturday, March 2, 2024