سپیشل برانچ پنجاب پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری،
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے حافظ آباد میں سپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی سپیشل برانچ کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں حافظ آباد میں سپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمیدنے حافظ آباد کا دورہ کیا اور حافظ آباد میں سپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمیدنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کی نئی بلڈنگ 04 کنال پر محیط ہے، نو تعمیر عمارت جدید ورکنگ سہولیات سے آراستہ ہے، نئی بلڈنگ میں نئے کمپیوٹر،فرنیچر،میس ہال، رہائشی بیرک اور مسجد کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے کہا کہ بہترین ورکنگ ماحول مہیا کرنے کا مقصد بہترین نتائج حاصل کرنا بھی ہے،ذوالفقار حمید نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں لوکیشن ہونے کی وجہ سے آفس تک رسائی میں ہو گی، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں سپیشل برانچ کے انفراسٹرکچرز کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے،سپیشل برانچ کے رپورٹنگ، سکیورٹی ویریفکیشن اور مانیٹرنگ سسٹم میں آئی ٹی و جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے،سپیشل برانچ میں ڈیجیٹلائزیشن کے آغاز سے ورکنگ امور میں مزید بہتری آئے گی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہاکہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ آفس کی بلڈنگ پرانا سرکاری ہسپتال علی پور روڈ پر تھی،پرانی عمارت انتہائی بوسیدہ اور خستہ حال صورت اختیار کر چکی تھی،ڈسٹرکٹ آفس سپیشل برانچ کی نئی عمارت کی تعمیر پر 23.123 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر205)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
