آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، سنگین اور ہائی پروفائل کیسز کا جائزہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، سنگین اور ہائی پروفائل کیسز کا جائزہ
آئی جی پنجاب کی وزیر اعلی پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج پروگرام کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت،
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بہترین سکلز و ٹریننگ سے مزید بااختیار بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب پولیس نئے جوش اور ولولے سے عوامی خدمت یقینی بنارہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج پروگرام کو پنجاب پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس مزید تیزی سے مکمل ہونگے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بہترین سکلز و ٹریننگ سے مزید بااختیار بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواتین بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد کے کیسز میں تاخیر نا قابل برداشت، سینئر افسران خود فالو اپ لیں، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید ٹریننگ، وسائل کے ساتھ پنجاب کانسٹیبلری کی سپرویژن میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، منظم جرائم کے خاتمے کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہنی ٹریپ، اغواء برائے تاوان کے زیر التوا کیسز کو بھرپور یکسوئی سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس جلد ہی سائبر کرائم کیسز کے معاملات بھی دیکھے گی، تمام ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر موصولہ شکایات پر خود فالو اپ سے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام ریڈز باڈی کیم کے ساتھ اور ریکارڈنگ یقینی بنائی جائے، ہیلپ لائن 15 ایمرجنسی  پر موصولہ کالز پر رسپانس ٹائم مزید بہتر بنائیں، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سنٹرل پولس آفسمیں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا،اجلاس میں سنگین اور ہائی پروفائل کیسز کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ رابری، مرڈر، ڈبل یا زائد مرڈر کے کیسز پر مدعی مقدمات کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ گینگ ریپ اور دھاتی ڈور سے اموات پر زیرو ٹالرنس ہوگا، تمام اضلاع میں پولیس اس حوالے سے موثر اقدامات سے انسانی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے اور صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں، اجلاس میں آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھانوں کے فرنٹ اینڈز اپ گریڈ کرنے کے بعد اب بیک اینڈز بھی بہتر بنائیں گے، سپروائزری و ٹریفک پولیس افسران ڈرائیونگ لائسنسنگ اجراکے عمل کو بہتر بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، عمران محمود، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی مانیٹرنگ اجلاس میں موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر202)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, February 29, 2024