آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیرتعمیر سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، جلد تکمیل بارے ہدایات جاری کیں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیرتعمیر سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، جلد تکمیل بارے ہدایات جاری کیں
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تعمیر سنٹر فار پبلک سیفٹی لوئر مال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سنٹر فار پبلک سیفٹی میں شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے جدید وسائل اور سہولیات دستیاب ہونگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس دفاتر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے، پولیس دفاتر میں جاری ترقیاتی کاموں کو افسران ذاتی نگرانی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر201)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 28, 2024