آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مریدکے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مریدکے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مریدکے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد بلال شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کانسٹیبل محمد بلال نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، شہید کانسٹیبل محمد بلال کو پورے اعزاز اور عزت و احترام کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو شہید کانسٹیبل محمد بلال کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس شہداء محکمہ کا فخر ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر198)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Wednesday, February 28, 2024