نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس اور ان کی فیملیز کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے دوران رواں سال اب تک فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر 05 کروڑ 08 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 670 افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کے لئے مالی تعاون فراہم کیا گیا، ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کے کوکلئیر امپلانٹ کروائے گئے، تھیلیسیمیا اور فالج (cerebral palsy) کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے رقم فراہم کی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکاروں کے جلد بحالی کیلئے بلا تعطل اور بروقت اقدامات یقینی بنایا جا رہا ہے، پولیس ویلفیئر کیلئے 41 نئے پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔
(روز نامہ سٹی 42)
*******************