Feb 28, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد اکبر مرحوم کے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی اور بقایا جات کلئیر کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اور ڈی پی او راجن پور کو کاروائی کا حکم دیا، لیڈی کانسٹیبل عائشہ صدیقہ کی سرکاری رہائش گاہ فراہم کرنے کی درخواست سی سی پی او لاہور کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے ویٹرنری ڈاکٹر صائم کی سیلری پیکج میں اضافے کی درخواست پر سی ٹی او لاہور کو جائزہ اور ریلیف کا حکم دیا۔ جھنگ پولیس کے اے ایس آئی ظفر عباس کی پروموشن ری فکسیشن کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ملازمین کی ڈسپلن، ویلفیئر اور ایڈمن امور سے متعلق درخواستیں سن کر احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں پولیس ملازمین کی ہر ممکن ویلفیئر اولین ترجیح، مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
(روز نامہ انصاف)
*******************
