پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے فنڈز جاری

Feb 25, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر سرگرم عمل ہیں ، مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 5ملازمین کے طبی اخراجات کے لئے مزید 09لاکھ روپے جاری کر دئیے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بہاولپور کے زخمی کانسٹیبل محمد نیاز کو طبی اخراجات کے لئے 03لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل سید ناصر عباس شاہ کو علاج معالجے کے لئے 03لاکھ روپے کی منظوری، سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل غازی وحید مراد کو طبی اخراجات کے لئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے،زخمی ڈرائیور کانسٹیبل تنویر اختر اور ارشد محمود کو بھی علاج معالجے کے لئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

******************