Feb 23, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، فورس کو درپیش مشکلات اور مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں پیشہ ورانہ امور بارے میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین کی درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نامہ نوائے وقت)
******************
