Feb 22, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے فالج کا شکارپولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے رقم جاری کردی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق آئی جی پنجاب نے 517 بچوں کو مجموعی طور پر 01 کروڑ 55 لاکھ سے زائد رقم طبی اخراجات کیلئے جاری کی،سیریبل پالیسی کا شکار ہر بچے کو طبی اخراجات کیلئے 10 ہزار روپے ماہانہ فی کس دئیے گئے، سیریبل پالسی کا شکار بچوں کو یہ رقم چوتھے کوارٹر (یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 تک) کیلئے جاری کی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد مذکورہ بالا ہیلتھ فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
****************