آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات،درخواستیں پر ریلیف احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات،درخواستیں پر ریلیف احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، فورس کو درپیش مشکلات اور مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں پیشہ ورانہ امور بارے میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین کی درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ کے اے ایس آئی نیاز احمد خان کے سروس پیریڈ فکسیشن کی درخواست پر ڈی آئی جی لیگل کو کاروائی کی ہدایت کی، اے ایس آئی غلام مرتضٰی کے بیٹے کی پیش کردہ درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا، کانسٹیبل سردار خلیل احمد کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد شہزاد کی ضلع تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کاروائی کیلئے بھجوا دی، کانسٹیبل عطا محمد (ریٹائرڈ) کی درخواست پر اکاؤنٹنٹ سی پی او کو معاونت کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ویلفیئر، ایڈمن اور ڈسپلن امور سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر فوری کاروائی کیلئے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ درخواستوں پر کاروائی کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر184)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, February 22, 2024