Feb 22, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محنتی، قابل اور فرض شناس سٹاف افسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں کلیدی کردار کرتے ہیں۔ 11 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کوبطور پرائیویٹ سیکرٹری ترقی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سینئر سکیل سٹینوگرافر سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
******************
