آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ آمد
آئی جی پنجاب نے پولیس ہاؤسنگ پراجیکٹ(GEMS) میں رہائش گاہوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور پولیس ہاؤسنگ پراجیکٹ (GEMS) میں رہائش گاہوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر نے آئی جی پنجاب کو ہاؤسنگ پراجیکٹ بارے بریف کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو چیک کیا اورکام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ رہائش گاہوں کی تعمیر کے دوران میٹریل اور کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے، سینئر افسران گھروں کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرتے ہوئے پراجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے پولیس ملازمین کی رہائش گاہوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر181)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, February 21, 2024