پاکستان سپر لیگ سیزن 09کے کرکٹ میچز جاری، لاہور اورملتان میں دو مقابلے ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 09کے کرکٹ میچز جاری، لاہور اورملتان میں دو مقابلے ہوئے۔
پنجاب پولیس نے دونوں شہروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 09 کے دلچسپ کرکٹ مقابلے جاری ہیں، پانچویں روز لاہوراور ملتان میں 02 میچ کھیلے گئے، پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں شام کے وقت ہوا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور اور ملتان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے اور  کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سیکورٹی اور سہولت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس، ٹریفک، ڈولفن، پیرو اور ایلیٹ سمیت فورس دیگر فارمیشنز کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہوٹل، اسٹیڈیم اور دیگر حساس مقامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی  یقینی بنائی جار ہی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سینئر پولیس افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، دونوں اضلاع میں پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ انتظامی و سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اورشائقین کرکٹ کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے مکمل پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر180)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, February 21, 2024