آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے فالج (Celebral Palsy) کا شکار بچوں کے علاج کیلئے مستحسن اقدام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے فالج (Celebral Palsy) کا شکار بچوں کے علاج کیلئے مستحسن اقدام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 517 متاثرہ بچوں کے طبی اخراجات کیلئے رقم جاری کر دی۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فالج (Cerebral Palsy) کا شکارپولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے رقم جاری کردی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق آئی جی پنجاب نے 517 بچوں کو مجموعی طور پر 01 کروڑ 55 لاکھ سے زائد رقم طبی اخراجات کیلئے جاری کی،سیریبل پالیسی کا شکار ہر بچے کو طبی اخراجات کیلئے 10 ہزار روپے ماہانہ فی کس دئیے گئے، سیریبل پالسی کا شکار بچوں کو یہ رقم چوتھے کوارٹر (یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 تک) کیلئے جاری کی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد مذکورہ بالا ہیلتھ فنڈز جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو بھی طبی اخراجات کیلئے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے، پولیس ملازمین کے 15 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروائی جا چکی ہیں جبکہ 05 مزید بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کی منظوری ہوچکیں جو  جلد ہوجائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر179)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, February 21, 2024