آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کا ایک اور خواب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کا ایک اور خواب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈریم لینڈ پولیس فلیٹس بھوبتیاں کا دورہ،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا پولیس اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کا ایک اور خواب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈریم لینڈ پولیس فلیٹس بھوبتیاں کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس وقار عباسی، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، ایس ایس پی ٹیلی اسد سرفراز، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا سمیت دیگر افسران ہمراہ موجود تھے، آئی جی پنجاب نے ڈریم لینڈ فلیٹس میں شفٹ ہونے والے کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی فیملیز سے ملاقات کیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈریم لینڈ فلیٹس میں رہائش پذیر فیملیز کے لئے ٹرانسپورٹ، بجلی، پانی اور پارکس سمیت تمام بنیادی ضروریات فراہم کر دی گئیں ہیں،  ڈریم لینڈ فلیٹس کو مین رائیونڈ روڈ سے منسلک کرنے کے لئے کارپٹڈ روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے، پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے لئے ڈریم لینڈ فلیٹس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈریم لینڈ فلیٹس میں رہائش پذیر بچوں کے لئے سپورٹس سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے،۔آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمن کو ڈریم لینڈ فلیٹس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر178)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024