آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کے پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر کے دورے

آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کے پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر کے دورے
آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے پنجاب پولیس کے دفاتر اور تھانوں کی اپ گریڈیشن اور پبلک سروس ڈلیوری کو سراہا۔
پنجاب پولیس کے ساتھ ٹریننگ اور انفارمیشن شئیرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔  آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز

آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر کے دورے کئے اور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن و پبلک سروس ڈلیوری اصلاحات کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ شادمان میں پولیس خدمت مرکز میگا سنٹر آبشار پہنچے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو جدید پولیسنگ پراجیکٹس کی سروس ڈلیوری بارے آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ اور لبرٹی خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔ اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی نے آسٹریلوی ہائی کمشنر  مسٹر نیل ہاکنز کو خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا چکا ہے، پنجاب پولیس شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز، سیف سٹیز اور سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر سے پولیس انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے پنجاب پولیس کے دفاتر اور پولیس تھانوں کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری کو سراہا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ ٹریننگ اور انفارمیشن شئیرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر177)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024