ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس۔
تمام اضلاع کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں مقدمات کی بروقت چالاننگ اور پچھلے 05 برس کے مقدمات کی تفتیش کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد نے عدالتوں میں تفتیشی افسران کی بروقت اور مکمل تیاری کے ساتھ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں ایف آئی آر اندراج کی ٹائم لائنز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سنگین جرائم کی تفتیش کے دوران فارنزک سائنس سے بھرپور استفادہ یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمدنے ہدایت کی کہ ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش ایس ڈی پی اوز بھرپور توجہ کے ساتھ اپنی ذاتی نگرانی میں مکمل کروائیں،پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے چالان کی بروقت تکمیل اور جمع کروانے کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد نے کہاکہ سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز مقدمات کے کنوکشن ریٹ کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمدنے ہدایت کی کہ عدالت میں حاضری کے حوالے سے اسٹینڈنگ آرڈر میں درج ہدایات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، 1787 کمپلینٹ سنٹر پر تفتیشی افسران سے متعلقہ زیر التواء شکایات کے بلا تاخیر ازالے کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن خود یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور، اے آئی جی مانیٹرنگ ملک طارق محبوب، ڈی ایس پی ناصر محمود ملک، ڈی ایس پی ناصر عباس اور ڈی ایس پی شیخ مظفر اکرم بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر176)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, February 20, 2024