پنجاب پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر ڈسپنسرز کی خریداری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری دے دی۔

پنجاب پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر ڈسپنسرز کی خریداری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری دے دی۔
 
لاہور 20 فروری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کیلئے نئے پی ٹی شوز اور واٹر ڈسپنسرز کی خریداری کیلئے منظوری دے دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فورس کے نئے پی ٹی شوز کی خریداری کیلئے نجی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیااورپی ٹی شوز کے 08 ہزار نئے جوڑے 2080 روپے فی کس کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پی ٹی شوز کی خریداری کیلئے 01 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی اورنئے پی ٹی شوز مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو شیڈول کے مطابق فراہم کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کیلئے نئے واٹر ڈسپنسرز خریدنے کی بھی منظوری دی ہے، واٹر ڈسپنسر کے 17 یونٹ، 48 ہزار فی کس کے حساب سے خریدے جا رہے ہیں،17 واٹر ڈسپنسر خریدنے کیلئے 08 لاکھ 16 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر175)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024