سنٹرل پولیس آفس: پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ محکمانہ سروس پوری ہونے پر عہدے سے ریٹائرڈ۔

سنٹرل پولیس آفس: پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ محکمانہ سروس پوری ہونے پر عہدے سے ریٹائرڈ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
 
سنٹرل پولیس آفس میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ محکمانہ سروس پوری ہونے پر عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ریٹائرمنٹ تقریب میں جمیل بٹ کے اہل خانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی، پولیس افسران نے پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جمیل بٹ نے سی سی پی او لاہور اور متعدد آئی جی پنجاب صاحبان کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکرٹری خدمات سر انجام دیں۔ وہ ان دنوں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکرٹری خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر174)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024