آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات،ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات،ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل سید ساجد حسین رضوی کی سنیارٹی فکسیشن کی درخواست پر  آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل محمد بلال کی سرکاری کوارٹر حصول کی درخواست اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔شیخوپورہ کے غازی کانسٹیبل آصف علی کی بیٹے کو بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو کاروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ملازمین اور انکے اہلخانہ کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح، قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ افسران ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر ایکشن لے کر رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر173)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024