آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو پروموشن پر مبارک باد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو پروموشن پر مبارک باد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محنتی، قابل اور فرض شناس سٹاف افسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں کلیدی کردار کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ محکمہ پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں 11 سینئر سکیل اسٹینو گرافرز کوبطور پرائیویٹ سیکرٹری ترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سینئر سکیل اسٹینو گرافرز کی خالی ہونے والی سیٹوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق مزید پروموشن کی جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی پروموشن، سروس سٹرکچر کیلئے پالیسی پولیس ملازمین کی مشاورت اور رضامندی کو مد نظر رکھا جا رہا ہے، پولیس فورس کیلئے ورک انوائرمنٹ کو بہتر بنایا، افسران و ملازمین کی عزت و وقار میں اضافہ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سینئر سکیل اسٹینوگرافر سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سینئر سکیل اسٹینوگرافر کو پروموشن پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروموٹ ہونے والے افسران میں تنویر احمد ندیم، غلام فرید، محمد سلیم طور، محمد اسلم، عدیل اختر، افتخار حسین، فیصل شبیر، محمد اسلم سیٹھی، محمد اسلم، محمد فرید چوہدری اور مرزا جاوید اقبال شامل ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد رضوان سمیت دیگر افسران تقریب میں موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر172)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, February 20, 2024