پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے مزید فنڈز جاری

Feb 19, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اضلاع میں تعینات 5 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید ساڑھے 08 لاکھ روپے جاری کر دئیے لاہور ٹریفک پولیس کے محمد عنصر فاروق کو گھٹنے اور کندھے کے علاج کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے قصور کے اے ایس آئی ذوالفقار علی کو برین ہیمبرج کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے ریٹائرڈ اے ڈی پرسنل ریاض احمد کو گردوں اور ٹانگ کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے ملتان کے کانسٹیبل انعام الکریم کو اہلیہ کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔اوکاڑہ کے کانسٹیبل شفقت جاوید رضا کو انفیکشن پرابلم کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے شیخوپورہ کے اے ایس آئی آصف ندیم کا کیس میڈیکل بلز کے ساتھ دوبارہ بھجوانے کی ہدایت کی ۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*******************