لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس مو قع پر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصررضوی،ایس پی ماڈل ٹاؤن، سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے سینئر پولیس افسران کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انو ر نے ٹیموں کے روٹ،سٹیڈیم کے انٹری گیٹس، پارکنگ ایریاز سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی آئی جی پنجاب کی تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی انٹرنیشنل و قومی کھلاڑیوں، آفیشلز،شائقین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار پنجاب میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیںسٹیڈیم،روٹس کی بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیںڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیںتعینات پولیس افسران و اہلکار سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کے ساتھ دوران چیکنگ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
(روز نامہ پاکستان)
************************