Feb 18, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے مکمل رابطے میں ہے، پرامن اور محفوظ ماحول میں تمام میچوں کا انعقاد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں ، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************