پی ایس ایل 2024ء سیزن 09: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان میچ جاری،

پی ایس ایل 2024ء سیزن 09: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان میچ جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، تاریخ میں پہلی بار پنجاب پولیس کا گھڑ سوار دستہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پی ایس ایل 2024ء سیزن 09: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان جاری میچز کی سکیورٹی کے لیے تاریخ میں پہلی بار پنجاب پولیس کا گھڑ سوار دستہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیاگیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے گھڑ سوار دستے نے پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم کے اطراف گشت کرنا شروع کر دیاہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے گھڑ سوار دستوں کے گشت سے لا اینڈ آرڈر کے قیام میں مدد ملے گی،پنجاب پولیس کے گھوڑوں پر سوار چاک و چوبند جوان قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں موثر گشت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے گھڑ سوار جوانوں کا گشت آئندہ بھی مختلف مقامات پر جاری رہے گا،پنجاب پولیس کے گھڑ سوار جوانوں کی پٹرولنگ سے شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گا، گھڑ سوار جوان موثر پٹرولنگ سے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ یقینی بنائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر171)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, February 19, 2024