آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آمد، ڈچ ہاکی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آمد، ڈچ ہاکی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
 پولیس کا کھیلوں کے ساتھ پرانا تعلق، فضل محمود، منیر ڈار سمیت متعدد بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی پولیس کا حصہ رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس اتھلیٹس کو آئندہ قومی مقابلوں کو پنجاب گورنمنٹ سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ٹارگٹ دے رکھا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان کے دورے پر آئے ڈچ ہاکی ٹیم پلئیرز اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔شائقین ہاکی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو اپنے درمیان پا کر پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔  ڈچ ہاکی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیموں نے آج نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی میچ کو پولیس شہداء کے نام منسوب کیا تھا، آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کیلئے ٹربیوٹ میچ منعقد کروانے پر لیجنڈ ہاکی پلئیر خواجہ جنید کی کاوش کو سراہا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پی ایس ایل اور ڈچ ہاکی ٹیم کا وزٹ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا امن پسند اور مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کا کھیلوں کے ساتھ پرانا تعلق ہے، فضل محمود، منیر ڈار سمیت متعدد بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی پولیس کا حصہ رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اتھلیٹس کو آئندہ قومی مقابلوں کو پنجاب گورنمنٹ سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ٹارگٹ دے رکھا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ چین سمیت دیگر یورپی ممالک کی سپورٹس ٹیموں کے پاکستانی آمد کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے ساتھ ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے  ایم او یو سائن کر رکھا ہے،پولیس اتھلیٹس نے ملکی و غیر ملکی سطح کے سپورٹس مقابلوں میں متعدد میڈلز اور اعزازات اپنے نام کئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد ریاض نذیر گاڑا، کمانڈنٹ چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ اور ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر170)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, February 19, 2024