پنجاب پولیس کے تھانوں کی خوبصورتی کی دھوم، ایک اور نو بیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانہ پہنچ گیا،

پنجاب پولیس کے تھانوں کی خوبصورتی کی دھوم، ایک اور نو بیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانہ پہنچ گیا،
نو بیاہتے جوڑے نے تھانہ صدر مظفرگڑھ کی ریسپشن اور گیلری میں فوٹو شوٹ کرایا، ترجمان پولیس پولیس

پنجاب پولیس کے تھانوں کی خوبصورتی کی دھوم، ایک اور نو بیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کیلئے تھانہ پہنچ گیا، مظفر گڑھ میں ولیمہ کی تقریب کے بعد دولہا اپنی شریک حیات اور فوٹو گرافرز کو لیکر سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی عمارت میں پہنچ گیا،نو بیاہتے جوڑے نے تھانے کی ریسپشن اور گیلری میں فوٹو شوٹ کرایا، دولہا دلہن نے اپنے ویڈیو بیان میں تھانے کی خوبصورتی کی بھرپور تعریف کی۔
تھانے میں فوٹو شوٹ کیلئے آئی دولہن نے کہاکہ فوٹو گرافرز کے مشورے پر تھانے فوٹو شوٹ کروانے آئے ہیں، سوچا نہیں تھا کہ مظفرگڑھ میں ایسی خوبصورت عمارت اور پرسکون ماحول ہو سکتا ہے، تھانے آکر بہت خوشی ہوئی، بہترین ماحول اور اچھے روئیے نے متاثر کیا ہے، دولہا فخر عباس نے کہاکہ فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر ایس ایچ او کے مشکور ہیں، دولہا نے کہاکہ جب میں نے فیملی میں کہا کہ ولیمے کے بعد ہم تھانے جائینگے تو وہ پریشان ہو گئے،پھر میں نے کہا کہ فوٹو شوٹ کیلئے جانا ہے تو پریشانی ختم ہوئی، دولہا فخر عباس نے کہاکہ پنجاب پولیس مکمل تبدیل ہو چکی، تھانے خوبصورتی کا شاہکار بن گئے ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر168)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, February 19, 2024