پنجاب بھر میں گاڑی کی غلط پارکنگ پر 2000روپے جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ

Feb 15, 2024

  لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے ایگزیکٹو بورڈ نے غلط پارکنگ پر عائد جرمانے کی شرح میں اضافے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں غلط پارکنگ پر گاڑی کے ڈرائیور سے اب 200 روپے کی بجائے 2000 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ لفٹر اخراجات کی مد میں وصول ہونے والے جرمانے کو پولیس ویلفیئر پر خرچ کیا جائے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************