کرکٹ ٹیموں، میچوں کو سکیورٹی دنے کیلے کمیٹی قائم

Feb 15, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کابینہ کی کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں ، کھلاڑیوں اور پی ایس ایل میچوں کو وی وی آئی پی سٹیٹس اور سیکورٹی دینے کا فیصلہ کرنے کے لئے 10رکنی سب کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی سٹیٹس دینے کے بعد سیکورٹی پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کمیٹی کے سربراہ کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سربراہ منصور قادر ہونگے، ممبران میں صوبائی وزیر ہائوسنگ اظفر علی ناصر ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے کمشنر ، سی سی پی او لاہور، آر پی او ملتان، آر پی او راولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی) محکمہ داخلہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی شامل ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق سب کمیٹی اگلی کرکٹ سیریز میں انٹرنیشنل اور قومی پلئیرز کو دیئے گئے وی وی آئی پی سٹیٹس اور تمام کرکٹ ایونٹس کے سیکورٹی ماڈل کا از سر نو جائزہ لے گی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************