پنجاب پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 8 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

Feb 15, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ہیں ،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کیلئے 8 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد ارشد کو تھائی رائڈ کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے ، کانسٹیبل ذیشان ساجد کو اہلیہ کے بیک بون فریکچر علاج کیلئے 2 لاکھ روپے جاری ، پی ایچ پی پنجاب کے کانسٹیبل چوہدری عثمان ظفر کو عارضہ سماعت کے علاج کے لئے 1لاکھ 20ہزار روپے دئیے گئے ، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر لیاقت علی کو طبی اخراجات کے لئے 1لاکھ روپے دئیے گئے ،فیصل آباد کے کانسٹیبل اللہ دتہ اور ڈی جی خان کے اے ایس آئی عاشق حسین شہید کی اہلیہ کو طبی اخراجات کے لئے 70ہزار روپے فی کس دئیے گئے ،لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد رﺅف یوسف کو علاج معالجے کیلئے 60 ہزار روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************