کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 59 افسران ، اہلکاروں میں تعریفی اسناد، انعامات تقسیم

Feb 15, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 59 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا، ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سیالکوٹ کے 28،جھنگ 04 حافظ آباد 02، چنیوٹ کے 02، راولپنڈی کے 10، وہاڑی کے 03، ملتان 03، خانیوال 02، ڈی جی خان کے 02 جبکہ میانوالی کا 01 افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا، ان بہادر افسران و اہلکاروں نے آرگنائزڈ کرائم، منشیات فروشی کے خاتمے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************